Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اسلامی جمعیت طلبہ کا فلسطینی مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ

اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کے انعقاد نادرن بائی پاس چوک پر کیا ، جس میں سیکنڑوں طلبہ نے شرکت کی اور ثابت کیا کہ وہ قبلہ اول اور فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سردار عابد ڈوگر کے مطابق احتجاجی مظاہرہ میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان مجاہد صالحین نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قبل اول کی آزادی ہمارا اولین فرض ہے اور جب تک حماس اور فلسطین نے یہ ظلم و ستم ختم نہیں ہو جاتا ہم اس طرح مظاہرے کرتے رہیں گے اور ہمدردی کا اظہار کرتے رہے ہیں سیکرٹری اطلاعات پنجاب جنوبی کا کہنا تھا کہ یہ احتجاجی مظاہرے کرنے کا مقصد اپنے حکمرانوں اور امن کا نعرہ لگانے والے ممالک کو بتانا ہے کہ یہ وقت ہاتھ پہ ہاتھ دہرے بیٹھنے کا نہیں یہ وقت خاموش تماشائی بننے کا نہیں بلکہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے اقدامات کرنے کا وقت آگیا ہے نوجوان کو کہنا چاہتا ہوں کہ جہاد ہم فرض ہے جب تلک یہ ظلم بند نہیں ہوگا ہم اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم اسرائیلی پروڈکٹ سے بائے کاٹ کا اعلان کرتے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ حکمرانوں کو پیغام دیتی ہے کہ ہوش کے ناخن اور غیرت کی گولی لیں قبل اول اور فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں۔

احتجاجی مظاہرہ میں حنظلہ سلیم صدر بزم پیغام جنوبی پنجاب، حبیب رزاق صدر بزم پیغام ملتان اور سیکڑوں طلبہ شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button