Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامی جمعیت کا روڈ کارواں چل پڑا

اسلامی جمعیت طلبہ نے ’’حقوق طلبہ روڈ کارواں‘‘کا آغاز رحیم یار خان سے کر دیا ۔11 نومبر صوبہ بھر کے طلبہ پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے حقوق کے لیے دھرنا دیں گے۔حقوق طلبہ روڈ کارواں میں سینکڑوں طلبہ شریک ہوئے۔
سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سردار عابد ڈوگر کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ’’حقوق طلبہ روڈ کارواں ‘‘کاآغاز دعا چوک ٹاؤن ہال سے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کے ناظم سعد سعید کی زیر قیادت ہوا جس میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔
روڈ کارواں سٹی پل ڈیسی آفس جیل چوک ابوظہبی روڈ سے ہوتا ہوا خواجہ فرید کالج کے باہر پہنچا، جہاں پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کے پنجاب جنوبی سعد سعید نے شرکاء روڈ کارواں سے خطاب کیا ۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سعد سعید نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے انتخابی مہم کے دوران کہا کرتے تھے کہ قومیں سڑکوں سے نہیں تعلیم سے بنتی ہیں آج موجودہ حکومت ماضی کے حکومتوں کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے تعلیم دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تعلیمی بجٹ میں مسلسل کمی پرائیویٹ تعلیمی مافیا نے غریب طلبہ سے پڑھنے لکھنے کا حق چھین لیا ہے ۔
حقوق طلبہ روڈ کارواں اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کے ناظم سعد سعید کی قیادت میں ایک بڑے قافلے کی صورت میں بہاولپور کے لیے روانہ ہو گیا، جس میں فلوٹ اور کاریں و دیگر ٹرانسپورٹ بھی شامل ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button