Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اسلام نے پاکستانی کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہوا ہے: ہیڈن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ اسلام نے ان کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔
دبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا کا کپ جیتنے کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، میں آسٹریلیا کے لیے دو عشرے کھیلا ہوں اور وہاں کی کرکٹ کو اچھی طرح سے جانتا ہوں۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں، ٹیم کے ساتھ کم وقت کے لیے ھوں لیکن احساس ہے کہ یہ کتنے اچھے ہیں، پاکستان کی ٹیم کسی کے بھی خلاف اچھا کھیل سکتی ہے۔
ہیڈن نے مزید کہا کہ ڈین جونز پاکستان کے کھلاڑیوں کی بہت تعریف کرتے تھے، جونز کہتے تھے یہ میرے لڑکے ہیں۔
بیٹنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ اسلام نے ان کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔

میتھیو ہیڈن نے فخر زمان سے متعلق کہا کہ فخر کو بہت جان چکا ہوں، اس کا نیوی میں ہونا بتاتا ہے کہ وہ لڑنا جانتا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیٹ اپ میں فخر زمان کا کردار بڑا اہم رہا ہے، وہ فیلڈ میں بہت رنز بچاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں بھارت کے خلاف اعتماد سے کھیلنے سے بہترین آغاز ہوا، بابراعظم تسلسل سے رنز بناتے ہیں اور وہ کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتے، بابر کے پاس بہت ہنر ہے اور ان کا مزاج بہت اچھا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق ہیڈن نے کہا کہ شاہین ایک تباہ کردینے والا بولر ہے، بھارت کے اوپنر راہول کو بولڈ کرنے والی گیند کمال کی تھی، شاہین کے لئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ کس طرح مسلسل کھیل رہا ہے۔
آسٹریلین ٹیم کے آئندہ سال دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان جانے یا نہ جانے کے فیصلے ہائی لیول کے ہوتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ دنیا کو پاکستان کی کرکٹ کو اپنانا ہوگا کیونکہ پاکستان کے عوام کرکٹ کا بہت شوق اور جذبہ رکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button