Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسوہ نبوی ﷺ کی روشنی میں پاکستان میں معاشرتی امن اور معاشی خوشحالی کو یقینی بنانا ہماری ذمےداری ہے:ڈاکٹر آصف

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نعت اور قرات سوسائٹی کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کے موضو ع پر سردار تنویر الیاس لائبریری میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینارکی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رئیس جامعہ نے کہا کہ پُرامن اور معاشی طور پر خوشحال معاشرے کا قیام تمام انسانوں کی بنیادی ضرورت رہی ہے ۔ حضور اکرم ﷺ نے ریاست مدینہ جیسی مثالی سوسائٹی قائم کی جسے قرآن حکیم نے تمام انسانوں کے لئے رہنما قرار دیا مزید کہا کہ اسوہ نبوی ﷺ کی روشنی میں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان میں معاشرتی امن اور معاشی خوشحالی کو یقینی بنائیں ۔
سیمینار کے اسپیکر ڈاکٹر رشید احمد نے عدل ، اجتماعی اور اسوہ رحمت العالمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت تمام انسانیت کے لیئے رہنما ہے آپﷺ نے ابتدا سے ہی معاشرتی امن کے لئے کوشیشیں کیں ۔ نبوت سے قبل مکہ میں امن کا معاہدہ کروایا جس کے ذریعہ کمزوریوں ، مسافروں کے حقوق کو محفوظ کیا گیا ۔
آپ ﷺ نے دین اسلام کی دعوت کے لئے عدم تشدد کی حکمت عملی کو اپنایا سرداران مکہ کی تشددانہ کاروائیوں پر ردعمل کی بجائے اپنے مشن کو جاری رکھا ۔ آپﷺ کے رحمت العالمین ہونے کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کی سیرت کو فرقہ واریت گروہیت سے اوپر اُٹھ کر عدل اجتماعی کے اُصول پر سمجھیں ۔ حضور اکرم ﷺ جب اس دنیا میں تشریف لائے تو انسانی حقوق کا نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا ۔ گروہی عصبیت غالب تھی سماجی معاہدات ظلم پر قائم تھے ۔
جب آپ ﷺ دنیا سے تشریف لے گئے تو عرب کے معاشرے میں جوہری تبدیلیاں وقوع پذیر ہو چکی تھیں ۔ انسانی حقوق کا ایک محفوظ نظام موجود تھا ۔ سماجی امن اور معاشی خوشحالی اس معاشرت کی پہچان بن چکی تھی ۔ آپﷺ کی تعلیمات اور اسوہ کو پیش نظر رکھ کر اجتماعی اساس پر بہترین معاشرت عصرِ حاضر کا سب سے اہم تقاضا ہے ۔آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا و آخرت کا ساماں کر سکتے ہیں ۔
سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر مبشر مہدی،ڈاکٹر ندیم، ٹریثرار محمد رفیق فاروقی، کنٹرولر امتحانات ذولفقار علی تبسم سمیت فیکلٹی و اسٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button