Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے

مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے ہیں.

اعظم خان کو جمعے کے روز نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا.

نوجوان کرکٹر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

لہٰذا وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 جولائی اور یکم اگست کو شیڈول آئندہ دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز سے باہر ہوگئے ہیں.

پیر کو اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button