Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

افغانستان میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ،امریکا کے ساتھ برابری کے تعلقات: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو والی پارٹی نہیں بلکہ زرداری والی پارٹی بن چکی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات دفن ہو چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کو سندھ میں حکومت کرتے آج 12واں سال ہے،اندرون سندھ کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں۔سندھ میں کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے ہر ادارے میں کرپشن کی گنگاہ بہہ رہی ہے۔ان حالات میں آپ ترقی کے جتنے مرضی نعرے لگائیں ان خالی نعروں میں وزن نہیں رہتا۔سن لیں آئندہ انتخابات میں پی پی کا سندھ سے بھی صفایا ہو جائے گا ۔اورسندھ میں آئندہ اقتدار پی ٹی آئی کا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران وفود سے ملاقات اور استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہااپوزیشن ملک میں جمہوریت کے فروغ اور سیاسی سفر میں شامل ہوں۔ ہم انہیں ملک میں جاری سیاسی عمل کا حصہ بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے ہم انہیں ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں۔لیکن اپوزیشن اس راستے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ شہباز شریف صاحب نے جو تجویز دی ہے وہ قابل عمل نہیں ہے۔آج ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جسے بروئے کار لا کر بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان کی مدد بھی کر سکتے ہیں اور اسٹیک ہوولڈر بھی بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا امریکہ ایک اہم ملک ہے۔ہمارے امریکہ کےساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری کوئی عزت نفس نہیں ہے۔ہم برابری کی بنیاد پر تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا افغانستان میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ہمیں افغان عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔ افغانستان میں قیام امن سے پورا خطہ مستفید ہو گا۔ہم نہیں چاہتے افغانستان میں مزید جنگ ہو ہم نہیں چاہتے افغانستان میں حالات خراب ہوں، خدانخواستہ افغانستان کے حالات بگڑتے ہیں تو افغانستان کے بعد پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔ افغانستان میں قیام امن کی ذمہ داری افغان قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ ہم افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کے متمنی ہیں۔نئے معاہدہ سے پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت کاحجم کئی گنابڑھ سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button