Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

افغانستان میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، سرمایہ کاری ضائع ہوگئی: شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کی افغانستان میں ہونے والی سرمایہ کاری ضائع ہوگئی، افغانستان میں بھارت کے 66 کیمپس تھے،ںخطے میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے ساتھ ہیں،جب افغانستان میں حکومت بن جائے گی تو پریس کانفرنس کروں گا، افغانستان سے جو لوگ بغیر دستاویزات آئے ہیں ان کا فیصلہ حکومت کرےگی۔
پاکستانی وفد نےکابل کا دورہ کیا، تو بھارت میں بےچینی پیدا ہوئی، بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے ،12ستمبر سے چمن اور طورخم کو اپ گریڈ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مستونگ اور گوادر میں حملہ کرنے والے افغانستان سے آئے تھے، طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔
سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے،پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر ناز ہے، طالبان کی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش اچھی بات ہے۔
تمام اداروں کو ایک چھت کے نیچے لا رہے ہیں، افغانستان کے نئے سیاسی حالات ایک حقیقت ہیں، ساری دنیا کی سیاست کا مرکز افغانستان بننے جا رہا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی، بلاول، شہبازشریف، فضل الرحمان کی کوئی سیاست نہیں رہ گئی۔
دنیا کدھر جارہی ہے، اپوزیشن کوسمجھ ہی نہیں، پوری دنیا کے میڈیا میں افغانستان ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button