Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں : ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے داعش اورطالبان سےمتعلق زیرگردش بیان گمراہ کن قرار دے دیا اور کہا افغانستان میں ہماراکوئی فیورٹ نہیں، افغان امن عمل میں سہولت کاری کا تعمیری کردارجاری رکھیں گے۔
کستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش اور طالبان سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش بیان گمراہ کن ہے، وزیر خارجہ سے وہ باتیں منسوب کی گئیں جوانہوں نے نہیں کیں۔
وزیرخارجہ نے افغانوں کی قیادت میں افغانوں کو قبول امن عمل اور دہشت گردی کیخلاف عالمی برادری کے اتفاق رائے سمیت علاقائی فریقین،افغانوں کےاتفاق رائےکی واضح بات کی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ بیان کو افغان تنازع میں کسی فریق کی وکالت کے غلط تاثر پر محمول نہیں کرنا چاہیے، پاکستان نے بارہا کہا ہے افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، ہم افغان تنازع کے تمام فریقین کو مدنظررکھتے ہیں۔
زاہدحفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مستقبل کا ازخود فیصلہ کرنا ہے، پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کا تعمیری کردار جاری رکھےگا، جامع سیاسی تصفیہ کے لئے تمام توانیاں بروئے کار لانے پر توجہ مرکوزہونی چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button