Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

افغان آرمی کے کمانڈر سمیت 46 اہلکار پاک فوج کی پناہ میں آگئے

آئی ایس پی آر حکام کاکہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان آرمی کے کمانڈر سمیت چھیالیس افغان اہلکاروں کو پناہ دے دی، اور فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور ضروری سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال کے ارندو سیکٹر کے پاس پاک افغان بارڈر پر تعینات افغان فوجی کمانڈر نے پناہ کیلئے پاک فوج کے ساتھ رابطہ کیا، جس میں افغان فوج اور بارڈر پولیس کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس اہلکاروں کیلئے پناہ اور محفوظ راستے کی درخواست کی۔ افغان کمانڈرکی درخواست پر پاک فوج کی طرف سے افغان حکام سے رابطہ کیا گیا ، جس کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی اور فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ جلد باضابطہ اور باوقار طریقہ کار کے تحت افغان اہلکاروں کو افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔اس سے قبل یکم جولائی کو بھی پینتیس افغان فوجیوں نے پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی، ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان سپاہیوں اور افسران کو ضروری کارروائی کے بعد باوقار طریقے سے افغان حکومت تک واپس پہنچایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button