Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

افغان طالبان اپنےبھائیوں کی سر زمین سے قبضہ ‏فوری ختم کریں: طیب اردگان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشورہ دیا ہے کہ افغان طالبان اپنےبھائیوں کی سرزمین سے قبضہ ‏فوری ختم کریں۔
ترک میڈیا کے مطابق قبرصی ترک جمہوریہ روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے طیب اردوان ‏نے کہا کہ افغان طالبان دنیا کو باور کرائیں افغانستان میں امن ہے۔
طیب اردوان نے کابل ایئرپورٹ سےمتعلق طالبان کی دھمکی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان ‏کا دوسرے مسلمان سے بزور طاقت معاملات طے کرنے کا طالبان کا طریقہ غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کے معاملے پر طالبان سے بات چیت کرے گا۔
ترکی نے امریکا سے بات چیت کے بعد کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے لیے افغانستان میں اپنے ‏کچھ فوجی اہل کار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button