Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

امریکا کا خواتین گریجوایٹ کے لئے 700سکالر شپ دینے کا اعلان

امریکا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک سے مزید سات سو پاکستانی خواتین کو گریجویٹ سطح تک حصول تعلیم کے لیے اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دو سالہ دورانیے کے یہ وظائف، 2023 تک جاری رہیں گے، باصلاحیت خواتین کو شعبہ زراعت، کاروبار، انجنیئرنگ، طب اور معاشرتی علوم میں حصول تعلیم کی خاطر دیئے جائیں گے۔
اس پروگرام میں ترجیحی طور پر شمالی سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا کے علاقوں سمیت پاکستان کے دورافتادہ اور دیہی علاقوں کے رہائشی طالب علم شامل ہوتے ہیں۔
ان 700 اضافی سکالرشپس فراہم کرنے کے اس اعلان سے ایم این بی ایس پی سکالرشپس حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علموں کی کل تعداد چھ ہزار ہو گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button