Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

امریکا کے زوال کا وقت آن پہنچا، چین اور ایران نے ہاتھ ملا لیاہے

400ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے چین کا اثرورسوخ مشرق وسطیٰ میں اور زیادہ بڑھ جائے گا

تہران (ڈی رپورٹرز اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2021ء) قومیں ہمیشہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والا چین آج دنیا کی سپر پاور بن چکا ہے اور ہمارے حالات آج بھی یہ ہیں کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ویکسین تیار کرنے ا ور درآمد کرنے میں مکمل ناکام ہیں چین نے اپنے ملک کی ترقی کی رفتار اتنی تیز رکھی کہ آج دنیا کے ہر ملک میں چینی لوگ بکثرت موجود ہیں۔
اس وقت مشرق وسطیٰ کی چینی پالیسی بھی عروج پر ہے جس کے لیے ابھی وہ چین کے ساتھ معاہدے کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور بعدازاں دیگر ممالک میں بھی اس کا اثر ورسوخ بڑھتا چلا جائے گا جس کا امریکہ سخت برا منائے گا۔چین کی ایران کے ساتھ معاہدے ارو ترقیاتی پراجیکٹ کی جتنی تشویش امریکا کو ہے اتنی شاید کسی اور کو نہیں ہو گی۔
ایران نے چین کے ساتھ اسٹریجیٹک معاہدے کو امریکا کے زوال میں تیزی کا سبب قرار دے دیا۔

چین کے ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا کہ اس معاہدے سے امریکا کے زوال میں تیزی آئے گی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی شمخانی نے لکھا کہ معاہدے پر جوبائیڈن کے خدشات جائز ہیں کیونکہ مشرقی ممالک کے درمیان اسٹریجیٹک تعاون سے امریکا کے زوال میں تیزی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ اسٹریجیٹک معاہدہ ایران کی فعال مزاحمتی پالیسی کا حصہ ہے۔
پوری دنیا صرف مغرب نہیں ہے اور نہ دنیا قانون شکن مغربی ممالک فرانس، برطانیہ اور جرمنی پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ چین نے حال ہی میں ایران کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 25 سال کے دوران بیجنگ تہران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس کے بدلے ایران تیل کی سپلائی کرے گا۔کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ چین نے جن 400ارب ڈالر کی ایران میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے دراصل وہ سرمایہ کاری پاکستان میں ہونا تھی اور اس بات پر شک اس وقت گزرا جب چینی وزیرخارجہ نے گفتگو میں یہ کہا کہ چین ان لوگوں میں سے نہیں جو ایک فون کال پر اپنی ترجیحات بدل لیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button