Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

امریکا کے ’’ٹن پرندے‘‘

امریکی ریاست میں ان دنوں شہری پرندوں سے بہت زیادہ پریشان ہیں کیونکہ وہ کبھی گھر میں داخل ہوجاتے ہیں تو کبھی سڑک کے درمیان میں بیٹھ کر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالتے ہیں۔
شہریوں نے اپنی اس پریشانی کے حوالے سے پولیس اور وائلڈ لائف حکام کو آگاہ کیا، جو طویل کوشش اور تگ و دو کے بعد اس کی وجہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ماہرین نے پولیس کے ساتھ مل کر علاقے سے چند اہم شواہد حاصل کیے، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اطراف میں موجود ’گلبرٹ‘ بیریوں کے ایسے درخت ہیں، جن کے پھلوں کا رس پرندوں کو خمار میں مبتلا کررہا ہے، یعنی وہ یہ کھا کر شراب کے نشے میں دھت ہوجاتے اور پھر اپنے حواس کھو دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق علاقے میں جنگلی بیریوں کے درخت کافی عرصے سے موجود ہیں، اس بار ان میں قبل از وقت رس جمع ہوگیا، جس کو پینے کے لیے پرندوں کی بڑی تعداد جھنڈ کی صورت میں درختوں کے اطراف میں نظر آتی ہے۔
جانوروں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ جس طرح عمر رسیدہ افراد کے مقابلے میں کم عمر افراد نشے کی حالت میں زیادہ بہک جاتے ہیں، اسی طرح بالغ اور عمر رسیدہ پرندوں کے مقابلے میں کم عمر پرندے بھی اپنا ہوش کھو دیتے ہیں۔
بیریوں کے رس میں ایتھانول بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو پرندوں کے جسم میں جاکر انہیں خمار آلود کررہا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پرندے نقل مکانی کے وقت یہ بیریاں زیادہ کھاتے ہیں تاکہ نئے ٹھکانے تک کی طویل پرواز میں انہیں بھوک کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button