Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

امید ہے افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی ‏: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ توقع ہےطالبان خواتین اورانسانی حقوق ‏پر وعدے پورے کریں گے امید ہے افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ‏کادورہ کیا، آرمی چیف فورتھ پاکستان بٹالین کوپرچم عطاکرنےکی تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آج کادن ملٹری اکیڈمی ‏جیسےعظیم ادارےکی تعمیر میں اہم سنگ میل ہے ، فورتھ پاکستان بٹالین نے 5 سال قبل قیام ‏سےشاندار کارکردگی دکھائی ، پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار دنیا کے بہترین اداروں میں ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے خود کو وقف کرنے کا عہد، دشمنوں کیلئےخوف کی علامت ہے ، مشکلات ‏کے باجود پاکستان اقوام عالم میں مضبوط اورترقی کرتا ملک ہے۔
اگست کامہینہ ہمیں آزادی ‏کیلئے لازوال قربانیوں کی یاد دلاتاہے ، ہمارے محنتی جوان ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ تمام چیلنجز میں ایمان، اتحاد، نظم کےاصول مشعل راہ ہیں دنیاکی کوئی ‏طاقت متحد قوم کو کسی قسم کی گزند نہیں پہنچاسکتی، معاشی اور دیگر مشکلات کےباوجودپاکستان ‏نے بھرپورمقابلہ کیا ، قوم ہرچیلنج کے بعد مزید مضبوط بن کرابھری۔
ہم نےدہشت گردی پرقابو پاکر وطن کی سرحدوں کادفاع کیا ، کورونا اور لوکسٹ ‏کیخلاف محدودوسائل کے باوجود بہترین حکمت عملی دکھائی، پاکستان نےبحیثیت قوم نظم ‏وضبط، یگانگت کامظاہرہ کیا ۔
بحیثیت قوم نظم وضبط، یگانگت پردنیا پاکستان کی معترف ہے، روایتی ‏جنگ ہویادہشتگردی کیخلاف ردعمل افواج اعتماد پرپورا اتریں، ایمرجنسی صورتحال ہویاقدرتی ‏آفات،افواجِ ہمیشہ اعتماد پر پورا اتریں۔
پاکستان قومی،علاقائی امن اورترقی کاخواہاں ہے افغانستان امن عمل میں ‏پاکستان کی مخلصانہ کوششیں ہیں، مخلصانہ کوششیں ایسےخطےکےقیام کیلئےہیں جو پرامن ہو، ‏کوششیں ایسےخطےکیلئےہیں جو خوشحال اورمعاشی شراکت دارہو ۔
عالمی برادری پرواضح کیا ‏افغانستان کے امن کیلئےکردار ادا کرے ، پاکستان نے افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت اداکی ‏ہے۔ معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان نے30لاکھ سےزائدافغان شہریوں ‏کوپناہ دی، پاکستان کوتنقید کانشانہ بنانےکی کوششوں پرخاموش نہیں رہ سکتے ، سازشیں ‏کرنے والے وہی ہیں جوعلاقائی امن میں رکاوٹ ہیں، افغانستان میں امن اوراستحکام ‏کیلئےاپناکرداراداکرتےرہیں گے ۔
افغانستان میں امن خطےاورپاکستان کیلئےاشدضروری ہے توقع ‏ہےطالبان خواتین اورانسانی حقوق پر وعدے پورے کریں گے، امید ہے افغان سرزمین کسی ملک ‏کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
آزادی کےاس ماہ میں ہم کشمیری بھائیوں کونہیں بھول ‏سکتے، مقبوضہ کشمیر کے لوگ بدترین ریاستی دہشت گردی اوراستحصال کاشکار ہیں ، یقین دلاتاہوں ‏پاکستانیوں کےدل کشمیریوں کیساتھ ہیں ہمیشہ کشمیر کےساتھ کھڑےہیں اورکھڑےرہیں گے ۔
کشمیر ‏کےپرامن منصفانہ حل تک علاقائی امن ایک سراب ہے عالمی کمیونٹی کوبھی مسئلہ کشمیر کا ادراک ‏ہوناچاہیے ، آزادی کی تحریک کےقائدین کامقصدمحفوظ اور خوشحال خطےکاقیام تھا ایساخطہ جہاں ‏نئےآزاد ہونےوالےممالک امن سےرہ سکیں آزاد اور پرامن خطے کا تصور ہمسائے میں انتہاپسندی کی ‏سوچ کےہاتھوں یرغمال ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں آپ کوکئی چیلنجز کاسامنا رہےگا دشمن قوتیں ہائبرڈوار سے ‏ریاست کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، جنگ کی نوعیت مسلسل بدل رہی ہے مستقبل کی جنگ میں ‏غیرروایتی اندازجنگ کااہم کردار ہو گا، پاک فوج تمام چیلنجزسےآگاہ ہے اور نبردآزما ہونے کیلئے تیار ‏ہے، ٹیکنالوجی اورمخصوص صلاحیتوں پرتوجہ دے کردفاع یقینی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button