Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹی میں داخلہ:انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

پنجاب بھر کے انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخلے کےلئے یو ای ٹی نےانجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا، پہلی3 پوزیشنز لڑکوں کےنام رہیں۔
تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام پنجاب کے انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
رواں سال انٹری ٹیسٹ پاکستان بھر سے ورچوئل یونیورسٹی کے 113امتحانی مراکز بشمول اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں منعقد ہوا اس انٹری ٹیسٹ میں 33ہزار649 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پرمشتمل تھا جس کے تحت لاہور سے سید حاشر حسین (رول نمبر 191680) 365نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے،جبکہ اسلام آباد کےمجتبیٰ عمر(رول نمبر180605) 348نمبروں سے دوسرے اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عمیراحمد(رول نمبر173409)345 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
امیدواریونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر اپنے نتیجے کے بارےمیں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button