Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجینئرنگ کالجز میں داخلے کےلئے ٹیسٹ 5 جولائی سے شروع ہوں گے

پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں میں داخلہ کیلئے لیا جانیوالا یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ بروز پیر 5 جولائی تا جمعرات 8 جولائی تک ہوگا۔
آن لائن فرضی سیشن بروز جمعہ 2 اور ہفتہ 3جولائی کو ہوں گےیو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ اتوار 27 جون 2021 ہےیو ای ٹی انٹری ٹیسٹ کیلئے تاحال 22ہزار 281 طلباء اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
محدود نشستوں کی باعث طلباء کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروائیں رجسٹریشن کیلئے انٹری ٹیسٹ ٹوکن حبیب بینک کی نامزدشاخوں پر ہفتہ 26 جون 2021 تک دستیاب رہیں گے، جبکہ آن لائن رجسٹریشن فیس ادا کرنے یا ٹوکن نمبر حاصل کرنے کی سہولت اتوار 27 جون تک دستیاب رہے گی۔انٹری ٹیسٹ کیلئے جاری کارڈز اپ ڈیٹ کردئیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کووڈ 19 اور لاک ڈاون کے باعث انٹری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔یاد رہے پنجاب کے سرکاری اداروں میں انجینئرنگ اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجی پروگراموں میں داخلے کیلئے یہ امتحان لازمی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button