Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

انرویل کی جانب سے کڈنی سینٹر کے لیے 5 ویل چیئرز کا عطیہ

انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز شاہدہ نسیم اور سیکرٹری مسز مینا غوری نے کہا ہے کہ مریضوں سے چند میٹھے بول بولنے اور انکی عیادت کرنے سے انکی کافی حد تک تکلیف دور ہوجاتی ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔
مخیر حضرات کو چاہیے کہ دل کھول کر انکی امداد کریں، اسی میں دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے۔
انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی جا نب سے کڈنی سنٹر کے لیے 5 عدد ویل چیئرز دی گئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی سنٹر میں مریضوں کیلئے ویل چیئر، شجر کاری اور فروٹ تقسیم کرنے کے موقعہ پر کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ6 ستمبر کو خواتین، بوڑھے ، اور بچے شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اور پاکستان کو گرین اور کلین بنائیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاک فوج نے 6ستمبر کو دشمن کو عبرت ناک شکست دیکر کر پا کستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، ہمیں اپنی فوج پر ناز ہے پاکستانی قومی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن نے اگر آئندہ اس قسم کی جارحیت کی تو ہمیشہ کی طرح منہ توڑ جواب دینگے۔
پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا، وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، آئندہ بھی ضرورت پڑی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
ڈاکٹرعلی عمران زیدی نے انرویل کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقعہ پر،ای ایس او مسز شاہین معظم، سینئر ممبر شاہین لنگڑیال بھی موجود تھی۔
آخر میں انہوں نے گردے کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے ویل چیئرز کا تحفہ سربراہ کنڈی سینٹر ڈاکٹر علی عمران زیدی کو دیا ش اور شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ہسپتال کے لان میں پودے لگائے اور مریضوں میں پھل تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button