Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرنیشنل کانفرنس آن بی پولینیشن انڈر کلائی میٹ چینج سینیریو2021

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پرٹیکشن کے زیر اہتمام شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کے حوالے سے آن لائن "انٹرنیشنل کانفرنس آن بی پولینیشن انڈر کلائی میٹ چینج سینیریو2021 ” کا انعقاد کیا گیا۔

شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس کے مہمان خصوصی منسٹر فار نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام شاہ تھے ، جبکہ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔

انٹر نیشنل کانفرنس میں پاکستان کے سائنسدانوں سمیت انڈیا سے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر ل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ڈی پی ایبرول،امریکہ سے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سنٹر آف انوائرنمنٹل ریسرچ ڈاکٹر نیل کوب، کیوباسے فیکلٹی آف بائیولوجی یونیورسٹی آف ہواناڈاکٹر گیبریلا ریجو،سعودی عرب سے ریسرچ سنٹر فار ایڈوانسڈ میڑیلز سائنس کنگ خالد یونیورسٹی ابھا سے خالد علی خان و دیگر سائنسدانوں نے شرکت کی۔

انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر فار نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام شاہ نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مکھیوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے زراعت پر اثر پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان کا شہد کی مکھیوں کو فروغ دینا مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہد کی مکھیوں کا کاروبار کم خرچ سے شروع ہوتا ہے اور زیادہ منافع دیتا ہے جس کی وجہ سے کسانوں و کاشتکاروں کی مخصوص رقم میں اچھی آمدنی حاصل ہو جائیگی۔انہوں نے مزید کہاکہ اس کانفرنس کے زریعے بین الاقوامی سطح پرشہد کی مکھیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی ملتان کے مشکور ہیں۔

شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ غذائیت کی فراہمی میں شہد کی مکھیوں کا کردار ناگزیر ہے اور ان کے بغیر بہت سے غذائی اجناس پھل اور سبزیوں کی پیداوار ناممکن ہے۔ انہو ں نے کہاکہ شہد کی مکھیوں کا عالمی دن منانے کا مقصد بین الاقومی سطح پرچھوٹے بڑے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کرنا تھی کہ وہ شہد کی مکھیاں پالیں اور منافع حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فصلوں کی پیداوار بھی بڑھائیں۔ انہوں نے مزیدشہد کی مکھیو ں کے حوالے سے انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کرنے پر انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کی کاوشوں کو سراہا۔

انٹر نیشنل کانفرنس سے ڈین فیکلٹی آ ف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،ڈاکٹر مدثر علی،انڈیا سے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر ل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ڈی پی ایبرول،امریکہ سے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سنٹر آف انوائرنمنٹل ریسرچ ڈاکٹر نیل کوب، کیوباسے فیکلٹی آف بائیولوجی یونیورسٹی آف ہواناڈاکٹر گیبریلا ریجو،سعودی عرب سے ریسرچ سنٹر فار ایڈوانسڈ میڑیلز سائنس کنگ خالد یونیورسٹی ابھا سے خالد علی خان و دیگر سائنسدانوں نے پریزنٹیشنز دیں اور مکھیوں کی افادیت اور ان کو پالنے کے حوالے سے تجاویز دیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ،ڈاکٹر محمد اشتیاق، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، مس طاہرہ گل سمیت زرعی یونیورسٹی ملتان اور دیگر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button