Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اکتوبرکے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق مینز کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاور ہٹر آصف علی پلیئر آف دی منتھ منتخب ہوئے ہیں۔
آئی سی سی نے ماہ اکتوبرکی پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین نامزدگیاں کی تھیں ، جس میں پاکستان کے آصف علی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق آصف علی نے شکیب الحسن اور ڈیوڈ ویزے کو شکست دے کر اکتوبرکے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
آصف علی نے اکتوبر میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 3 میچز میں ناقابل شکست ریتے ہوئے 273.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے 52 رنز بنائے ہیں۔
پاکستانی بلے باز نے نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 12 گیندوں پر 27 رنز کیے اور پاکستان کو فتح دلائی، اس کے علاوہ افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بناکر شاندار کامیابی دلوائی۔
آئی سی سی کے مطابق ویمن کرکٹرز میں پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز آئرش آل راؤنڈر لورا ڈیلنی نے حاصل کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button