Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کے لئے قران کی قسم کھانا لازمی قرار

ترکمانستان کی حکومت نے شہریوں کو انٹرنیٹ سروس کی گھروں میں فراہمی کے لیے غیر معمولی شرط عائد کردی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکمانستان کے باشندوں کے لیے گھر پر انٹرنیٹ کی دستیابی کے لیے قرآن پاک کی قسم کھانا ضروری ہوگی کہ وہ گھر پر انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے بند کی گئی ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں کریں گے۔ اس انوکھے فیصلے کے تحت جو شخص اپنے گھر پر انٹرنیٹ کی دستیابی کاخواہش مند ہوگا اسے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا ہو گی کہ وہ ممنوعہ ویب سائٹس کو دیکھنے کے لیے وی پی این (VPN ایپلی کیشن) کا استعمال نہیں کرے گا۔
ترکمانستان میں تنقیدی ویب سائٹس کو صدر کے حکم پر بلاک کیا گیا ہے اور اسی تناظر میں حکومت نے یہ غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔ گھریلو سطح پر ترکمانستان کے شہریوں کو ایک چوتھائی ویب سائٹ تک رسائی حاصل ہے لیکن ان میں بھی فیس بک اور ٹوئٹر سمیت کئی ویب سائٹس کو بین کیا گیا ہے جب کہ انٹرنیٹ صارفین کو ڈیجیٹل سکیورٹی انفارمیشن نیٹ ورک کے تحت مانیٹر کیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button