Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر سٹی ٹورنامنٹ پی سی بی نے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے معاوضوں کی تصدیق کردی

انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میچ فیس دی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ملک بھر میں کھیل کو پیشہ ورانہ بنانے کوششوں کے تحت اور باصلاحیت کرکٹرز کو کھیل میں راغب کرنے کے لیے پالیسی کے مطابق میچ فیس دی جائے گی۔
یہ مقابلے وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے دائرہ اختیار میں 16 جولائی جمعہ سے شروع ہونگے۔
بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے میچ 24 جولائی کو شروع ہوں گے، جبکہ نادرن فیز کے میچز 27 جولائی کو شروع ہوں گے۔
جبکہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اگلے مرحلے تک رسائی کا موقع دیا جائے گا ، کھلاڑی روزانہ الاؤنس کے ساتھ ساتھ 5000 روپے میچ فیس بھی وصول کریں گے۔
ایک بہتر ، محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ، تمام سفر کا انتظام پی سی بی کے ذریعے کیا جائے گا ، جبکہ کھلاڑیوں کو پی سی بی کے پینل پر موجود ہوٹلز میں رہائش دی جائے گی۔
پی سی بی نے پہلے ہی مضبوط اور سخت بھرتی عمل کے ذریعے پہلے ہی قابل کوچز مقرر کیا ہے۔ یہ کوچز ، کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں سے کھلاڑیوں کی مدد کریں گے ۔
ان 93 کوچز میں سے بیشتر فرسٹ کلاس یا انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں، جن کو اپنے علم کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی حکمت عملی کے مطابق نظام میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کوویڈ 19 کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، ڈاکٹرز ایونٹ کی پوری مدت میں کھلاڑیوں کی مدد کے لیے دستیاب ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button