Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹر کے امتحانات شروع ہوگئے ، امتحانی عملہ پر بھی موبائل فون لانے پر پاپندی عائد

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں،پہلے روز دونوں شفٹوں میں سیکنڈ ایئر کے چار مضامین کے پرچے ہوئے، شماریات، سائیکالوجی، اپلائیڈ سائنسز اور ہیماٹالوجی کا پرچہ لیا گیا، امتحانی سنٹرز کی نگرانی کیلئے موبائل انسپکٹرز، اقامتی آفیسر اور چیئرمین سکواڈ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو شہر بھر کے امتحانی مراکز کی انسپکشن کرنے کی مجاز ہوں گی،حافظ محمد اسماعیل تگہ، کنٹرولر امتحانات، تعلیمی بورڈ ملتان نے بورڈ ہذا کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 ء کیلئے قائم امتحانی مراکز گورنمنٹ سائنس کالج،ملتان گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول،ملتان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مون لائٹ،ملتان۴۔گورنمنٹ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ چونگی نمبر 6 بوسن روڈ،ملتان کا معائنہ اور سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے جملہ امتحانی مراکز کے سربراہان ادارہ جات کی طرف سے حکومتی احکامات/ کے تحت کیے گئے تسلی بخش انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے امتحانی مراکز میں ڈیوٹی کرنے والے عملہ کو تلقین کی کہ وہ انتہائی ایمانداری، احتیاط اور بورڈ قوانین /ہدایات کے تحت ڈیوٹی انجام دیں اور کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے حوالہ سے جاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button