Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انگلش ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات پر منسوخ نہیں ہوا، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر منسوخ نہیں ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر و ڈائریکٹر ٹریڈ برائے پاکستان مائیک نیتھاوریانکس کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین اور محفوظ ملک ہے، برطانوی سرمایہ کاروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک پُر کَشش مارکیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے ان سیکٹرز میں برطانوی سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ مواقع میسر ہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بتایا کہ ہم پاکستان کو رینیوایبل انرجی کے لیے بھی سپورٹ کر رہے ہیں، اُمید ہے وزیراعظم عمران خان رواں ماہ گلاسگو میں ہونے والی کلائمیٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سال دو ہزار بائیس میں برطانوی سرمایہ کاروں کے وفود کو پاکستان میں خوش آمدید کرنے کے لیے پر اُمید ہیں، پاکستان 220 ملین آبادی والا ملک ہے جو ایک بڑی مارکیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہترین ہے، اگر شہر قائد کی مثال لی جائے تو آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہےانہوں نے کہا کہ اب سیکیورٹی کو لے کر پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان میں انگلش زبان بولی جاتی ہے اور برطانیہ میں بھی سولہ لاکھ پاکستانی آباد ہیں۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تاریخی روابط ہیں، برٹش ہائی کمیشن پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ ایوی ایشن سے متعلق ہے مگر برٹش ایئرویز پاکستان میں اپنی پروازیں بحال کرچکی ہے، ورجن اٹلانٹک پہلی ایئرلائن ہے جو کرونا وباء کے دوران نئی مارکیٹ کے طور پر پاکستان میں گئی ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہو ہمیں اس دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی ہے۔
ہم سال2022 میں انگلش ٹیم کے دورے کے لئے پر عزم ہیں اور پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی کے بے صبری سے منتظر ہیں، پی ایس ایل کے میں کراچی گنگز میں ہمارے بہت سے کھلاڑی کھیلے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button