Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اووربلنگ کی شکایات پر ایکسین کبیروالہ ڈویژن کو عہدے سے ہٹانے اور ایک ایس ڈی او سمیت تین اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے اووربلنگ کی شکایات پر ایکسین کبیروالہ ڈویژن کو عہدے سے ہٹانے اور ایک ایس ڈی او سمیت تین اہلکاروں کو سروس سے معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈویژن کبیروالہ نصراللہ خان ناصر کو اووربلنگ کی شکایات پر عہدے سے ہٹادیاگیاہے اور اووربلنگ،نااہلی اور فرائض میں غفلت برتنے پر سب ڈویژنل آفیسر میپکو کبیروالہ سب ڈویژن اللہ وڑایوکو معطل کرکے میپکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ کیاگیاہے جبکہ کبیروالہ سب ڈویژن کے میٹرانسپکٹر کاشف عمران اور میٹرریڈر مانگے شاہ سمر کو سروس سے معطل کرکے خانیوال سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی منیجر انسپکشن جی ایس سی میپکو ملتان چوہدری بابرعلی سرور کو ایکسین کبیروالہ ڈویژن تعینات کیاگیاہے جبکہ نصراللہ خان ناصر کو خالی آسامی پر ایکسین ایم اینڈ ٹی ڈویژن خانیوال تعینات کیاگیاہے۔میپکو ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے منتظر ایس ڈی او محمد ہاشم ندیم کو سب ڈویژنل آفیسر میپکو کبیروالہ سب ڈویژن تعینات کیاگیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button