Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں کی ایک اور مشکل آسان؛ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ منصوبے کا ‏آغاز

ڈیجیٹل لینڈ منصوبے کا آغاز کردیاگیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بہت ساری ‏چیزوں کو بہت پہلے ہی کمپیوٹرائزڈ کر دینا چاہئےتھا ، کیونکہ قبضہ گروپ نہیں چاہتےکہ سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکی ایک ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین پرقبضہ ہوگیا تھا، قبضہ گروپ طاقتور ہو چکا ہے۔ قبضہ ‏گروپ نہیں چاہتا کہ نظام میں بہتری آئے۔
طاقتور لوگ زمینوں پرقبضہ کرکےپیسہ بناتےہیں اوورسیز پاکستانی محنت ‏کرکےپیسہ کماکر زمین کہتےہیں، ان کی زمینوں پربہت قبضےہوتےہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہوتی ہے تو سرمایہ کاری آتی ہے ۔
لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے شفافیت ‏آئےگی، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے تبدیلی آئےگی، اب ایف بی آر نظام کو بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کی کوشش کر ‏رہے ہیں، آئندہ 6سے7ماہ میں گھرببیٹھے بیٹھے آن لائن زمین بیچ سکیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکنالوجی کااستعمال کرکے آسانیاں پیدا کرے گیز زمینوں کی قیمتیں بہت تیزی ‏سے بڑھی ہیں، قبضہ گروپ کواب یہ ٹیکنالوجی شکست دےگی۔
جائیدادوں پر قبضے سے زیادہ اوورسیزپاکستانی ‏متاثر ہوتے ہیں 3سال میں ہم نےاربوں روپےکےقبضےچھڑائے۔
اسلام آباد،کراچی ،لاہورکی ڈیجیٹلائزمیپنگ ہوجائےگی، عدالتوں میں 50فیصد مقدمات زمینوں کے ‏ہوتے ہیں، زمین کی منتقلی کراناعذاب بن گیاتھا ، زمین کی منتقلی کیلئےاس کوپیسےدو،اس کوپیسےدو، لینڈ ‏ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نظام سےپتہ چل جائےگاکہ زمین کس کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button