Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اوور بلنگ پر ایس ڈی او کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان نے کہا ہے کہ صارفین کے میٹروں کی استعمال شدہ یونٹس کے مطابق ریڈنگ کی جائے اور درست بل بھجوائے جائیں۔ اگر کسی سب ڈویژن میں صارف کو اووربلنگ کی گئی تو متعلقہ ایس ڈی او اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔

صارفین کے بجلی بلوں پر میٹرریڈنگ، میٹرریڈر کا نام، ریڈنگ کی تاریخ اور وقت بھی شائع کیاجارہاہے اور ریڈنگ وبلنگ کی معلومات بذریعہ ایس ایم ایس موبائل فونز پر بھیجی جارہی ہیں اگر کسی صارف کو زائد ریڈنگ کی شکایت ہوتو وہ فوری طورپر متعلقہ سب ڈویژنل،ڈویژنل یا سرکل دفاتر سے رجو ع کرے،محکمہ فوری طورپر بل درست کرکے دیگا، اور زائد ریڈنگ کے مرتکب متعلقہ اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظام تمام ڈویژنل، سب ڈویژنل اور ریونیو آفیسرز کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایس ڈی او ز اور ایکسین لائن لاسز اور ریکوری کے مقررکردہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات /بقایاجات اور ماہانہ بلوں کی وصولی کے لئے دن اور رات میں آپریشن کئے جائیں۔
صارفین کے خراب اور جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے میٹرز فراہم کئے گئے ہیں انہیں سٹورز سے حاصل کرکے میٹروں کی تبدیلی کا عمل شروع کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کم سے کم وقت میں یقینی بنائی جائے اور جلنے والے ٹرانسفارمرز میپکو ری کلیمیشن ورکشاپ بھجواکر ذمہ داروں کا تعین کیاجائے۔ صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے سب ڈویژنل اور ڈویژنل کمپلینٹ سنٹرز، کسٹمرسروسز سنٹرز میں چیکنگ کی جائے۔

سٹاف کو ٹی اینڈ پی کی مکمل اور فوری دستیابی یقینی بنائی جائے اگر کسی لائن مین کے پاس ٹی اینڈ پی نہیں ہے تو وہ لائنوں پر کام کرنے سے انکارکردے اور اس کی رپورٹ ایکسین اور سرکل آفس کی جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمرشل منیجر ملتان سرکل محمد سرور انصاری، ایکسین کینٹ ڈویژن جاوید اقبال وینس، ایکسین سٹی ڈویژن عظمت علی، ایکسین ممتازآبادڈویژن ارشدمنیر ڈاہا، ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد وسیم اختر، ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن رانا محمد تنویر، ایکسین شجاع آبادڈویژن طارق محمود ڈار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button