Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اوور سیز پاکستانیز کی ویکسی نیشن کے لئےالگ کاونٹرز قائم

ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی ہدایت پر اوور سیز پاکستانیز کی ویکسی نیشن کے لئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں علیحدہ کاونٹر قائم کردیا گیا ہے۔
یہ سنٹر24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمود اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹرشاہد محمود بخاری بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اوور سیز پاکستانیز کے لئے قائم کاونٹر کو وزٹ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز وزیر اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانی کثیر ترسیلات زر وطن بھیجتے ہیں،جس کا ملکی معیشت کے استحکام میں بڑا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں علیحدہ کاونٹر کے قیام سے اوور سیز پاکستانیوں کی ویکسی نیشن کا عمل آسان کردیا گیا ہے، ویکسی نیشن سنٹر میں ویٹنگ رومز اور آبزرویشن رومز قائم کئے گئے ہیں جبکہ وسیع پارکنگ اور پینے کے صاف پانی کا انتظام بھی موجود ہے،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم اس سنٹر میں عام شہریوں کی کے لئے بھی24 گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہے۔ویکسی نیشن سنٹر میں مرد اور خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ کاونٹر قائم کئے گئے ہیں۔
علی شہزاد نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ضلع ملتان کے لئے ویکسین کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل دوبارہ تیز کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button