Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

او آئی سی سی آئی کے بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان مثبت پوزیشن میں آگیا

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاشی میدان سےایک اور اچھی خبر، او آئی سی سی آئی کے بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان کی مثبت پوزیشن ہوگئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں 9 فیصد اضافہ ہوا ، مئی 2020 میں پاکستان کی پوزیشن منفی50فیصد تھی جو59 فیصد بڑھی ، یہ او آئی سی سی آئی کے ممبر کا پاکستان پر اعتماد ہے ، جو منفی 74 فیصد سے34 فیصدپر آگیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا مئی 2020 کے مقابلےمیں او آئی سی سی آئی ممبر کےاعتماد میں108فیصد اضافہ ہوا، اس دوران بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button