Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آئندہ برس میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے

وزارت تعلیم نے آئندہ برس میڑک اور انٹر کے امتحانات کے بارے میں ایڈوائس جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرائمری امتحان رواں سال مکمل سلیبس پر لیا جائے گا رواں تعلیمی سال جوسلیبس پڑھایا جارہا ہے مکمل کیاجائےگا۔
اس بارے میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرا کی کانفرنس وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں، تعلیم میں ہمیں سب کو مل جل کر کام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک تدریسی کیلنڈر بنانا چاہتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کا معاملہ ان کی وزارت میں نہیں آتا۔ تاہم 34 ہزار سے زائد طلبا نے ٹیسٹ پاس کیا جن میں سے 20 ہزار کو میڈیکل کالجوں میں داخلہ مل سکے گا۔
شفقت محمود نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب کو مزید بہتر کریں گے، اساتذہ کی ٹریننگ تبھی بہتر ہو گی جب ہم تعلیم کا بجٹ بڑھائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button