Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی آرسی ایس پریذنٹس ایس اے ایف نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ :کراچی سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی ڈس ایبلڈ نے کوءٹہ ڈس ایبلڈ کو آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف فاءونڈیشن ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں دل چسپ مقابلے کے بعد14رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔
راؤ جاوید کو عمدہ آل راءونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
پاکستان فزیکلی ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری چیمپئن شپ کا پہلا کوارٹر فائنل نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلا گیا ۔
میزبان کراچی ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 148رنز اسکور کئے ۔ اس کی جانب سے طاہر نے37،راءو جاوید نے 37اور عمر فاروق نے20رنز بنائے ۔
کوئٹہ ڈس ایبلڈ کی جانب سے نظام الدین نے24رنز دے کر تین جبکہ نصرت اللہ نے 21رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں کوءٹہ ڈس ایبلڈ کی ٹیم دل چسپ مقابلے کے بعد19.3اوورز میں 134رنز پر ہمت ہار گئی اس کی جانب سے نصرت اللہ 40اور جمن خان 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ کراچی ڈس ایبلڈ کی جانب سے راءو جاوید نے34رنز دے کر تین وکٹ لئے ۔
راؤ جاوید کو عمدہ آل راءونڈ کھیل پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ ملتان میں جمعہ سے شروع ہوگا جس میں ملتان ،بہاولپور ،سرگودھا اور فیصل آباد کی ٹی میں شرکت کریں گی ۔
گروپ میچوں کے بعد ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button