Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض مسترد کردیا، کشمیر لیگ بروقت اور شیڈول کے مطابق ہوگی

کشمیر پریمئیر لیگ پرآئی سی سی کا واضح جواب، سے بھارت کی سفارتی محاذ پرایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کو کشمیر پریمئیر لیگ پر آئی سی سی کے واضح جواب سے سفارتی محاذ پرایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کشمیر پریمئیرلیگ شیڈول کےمطابق ہوگی۔
آئی سی سی کا بھارت کو کشمیر پریمئیرلیگ پر واضح جواب بھارت کی سفارتی محاذ پرایک اورناکامی ہے، بھارتی سازشوں کےباوجود کے پی ایل شیڈول کے مطابق ہوگی۔

لیگ کشمیری نوجوانوں کواپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی ، ہرشل گبز، تلکرتنے دلشان لیگ میں حصہ لینے کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے، دونوں کھلاڑیوں اور ان کے کرکٹ بورڈز کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔
چیئرمین کشمیرکمیٹی نے امید ظاہر کی کہ پی سی بی جلد فخر زمان، شاداب خان ، عثمان قادر،امام الحق اور محمد حسنین کواین اوسی جاری کرے گا۔
انھوں نے بھارتی حکومت سےدرخواست کی کہ کھیل کوسیاست سےالگ رکھے، کھیل عوام کو جوڑتے ہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں، کرکٹ جینٹل مین گیم ہے، بھارت اپنی گندی سیاست سےآلودہ نہ کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button