Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات آرمی چیف جنرل

قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں سنجیدہ اور پُرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، افغانستان کی صورت حال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ کثیر النوعیت دوررس تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان کے پرامن حل کے لیے فریقین سے تعاون کرتا رہے گا۔
امریکی ناظم الامور نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button