Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آسٹریلیا کے قومی کھیل فٹی کے بین الاقومی کوچ مائیکل گیلس ملتان پہنچ گئے

ملتان آمد پر خصوصی گفتگو میں آسٹریلیا کے کوچ مائیکل گیلس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مختلف کھیلوں میں منفرد شناخت بنائی۔ اور اب آسٹریلیا کا قومی کھیل فٹی پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس سال ایشیئن فٹی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا اور وہ پاکستان کی فٹی ٹیم کی تشکیل کیلئے پاکستان آئے ہوئے ہیں، ملک گیر قومی ٹرائلز کا آغاز اسلام آباد سے ہو چکا ہے۔ لاہور کے بعد اب جنوبی پنجاب کے کھلاڑیوں کے ٹرائلزملتان میں قومی ٹیم کے ٹرائلز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹی کو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے آرگنائزر چوہدری ذوالفقار کے ذریعے پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا، اب یہ کھیل اپنی جڑیں بنا چکا ہے انہوں نے ملتان سے تعلق رکھنے والے ٹرینر و کوچ محبوب اقبال کی فٹی کے فروغ کیلئے خدمات کا سراہتے ہوئے کہا کہ محبوب اقبال باصلاحیت کوچ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کے فٹی ٹرائلز کیلئے چیف کوآرڈی نیٹر و انٹرنیشنل سپورٹس مین عابد حسین کو مقرر کیا گیا ہے۔

ایک سوال پر آسٹریلیئن کوچ مائیکل گیلس نے کہا کہ انہیں پاکستانیوں کے خلوص نے متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اے ایف ایل فیڈریشن فٹی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

مائیکل گیلس سے خصوصی گفتگو کے دوران قومی فٹی کوچ محبوب اقبال ۔ محمد ناصر اور پاکستان اے ایف ایل فیڈریشن کے فوکل پرسن عبدالجبار چوہدری بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button