Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آسیہ چودھری ڈپٹی کوآرڈینیٹر سپورٹس اینڈ کلچر انصاف ونگ پاکستان کی ملتان آمد

آسیہ چودھری ڈپٹی کوآرڈینیٹر سپورٹس اینڈ کلچر انصاف ونگ پاکستان ملتان پہنچ گئی ۔
ڈپٹی کوآرڈینیٹرز ڈسٹرکٹ ملتان شوذب شیخ اور طاہرعلی نے آسیہ چودھری کا اپنے دفتر میں بھرپور استقبال کیا۔
اس موقع پر ملتان کے کھلاڑیوں کے مسائل اور گراؤنڈز بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
آسیہ چودھری نے مقامی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی کہ مجھے فوری طور پر کھلاڑیوں کے مسائل اور گراؤنڈز بارے تحریری رپورٹ فوری اسلام آباد بھجوائی جائے تاکہ ملتان کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
شوذب انجم اور طاہرعلی نے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون کیاجائے۔
آسیہ چودھری نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے آپ کے ساتھ مکمل تعاون کیاجائے گا۔
اس موقع پر ریڈیو ٹی وی فنکاروں کی تنظیم آرٹسٹس ایکویٹی فورم کے صدر اسرارانجم نے آسیہ چودھری کو ملتان کے صداکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ ریڈیو ملتان کے صداکار 2 سال سے معاوضوں سے محروم ہیں اس پر آسیہ چودھری نے ان سے تحریری تفصیلات طلب کیں تاکہ ڈی جی ریڈیو پاکستان سے بات کی جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button