Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفٹرنون سکول پروگرام ناکام ہونے کا خدشہ ، فنڈز جاری نہ ہوسکے

پنجاب بھر میں آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد شام میں بھی سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنا ہے تاکہ ایسے سکول جہاں بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور کمرے کم ہونے پر شام میں بچوں کو پڑھایا جاسکے،ان سکولوں میں دوپہر کے اوقات میں کلاسز کو پڑھانے کے لیے اساتذہ کی تنخواہ 15 ہزار روپے مقرر کی گئیں ہیں۔
اس پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے، اور محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ خزانہ سے آفٹر نون سکول پروگرام کے لیے بجٹ میں مختص فنڈ مانگے، جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ دینے سے انکار کردیا۔
محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی نے فنڈ کے اجرا کے لیے پی سی ون کو مشروط قرار دے دیا ہے، پی سی ون بنے گا تو فنڈ کے اجرا کی منظوری دی جائے گی، آفٹر نون سکول پروگرام کے فنڈ نہ ملے تو اساتذہ اعزازی تنخواہوں سے محروم رہیں گے ۔
محکمہ خزانہ ہے حکام کا کہنا ہے کہ 6 ارب روپے کے فنڈ کا اجرا بغیر پی سی ون نہیں ہوسکتا، اور سرکاری ریکارڈ کے لیے پی سی ون کی پی اینڈ ڈی بورڈ سے منظوری لینا لازمی ہے۔ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button