Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آلودگی پھیلانے والے روائتی بھٹوں کے خلاف کارروائی، 7 سیل کردئے گئے

آلودگی پھیلانے والے روائتی بھٹوں کے خلاف کاروائی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کی قیادت میں قادر پور راں کے ایریا میں 7 روائتی بھٹوں کو سیل کر دیا گیا۔محکمہ ماحولیات اور پولیس نے کاروائی میں حصہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر روائتی بھٹہ مالکان کو اپنے بھٹے زگ زیگ سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے متعدد بار وقت دیا گیا۔بھٹہ مالکان نے بلور لگا لئے لیکن انہیں فعال نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ بھٹہ مالکان بھٹوں میں اینٹوں کی بھرائی بھی زگ زیگ طریقے کی بجائے روائتی طریقے سے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان حکومت کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

روائتی بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا کالا دھواں ماحول کو آلودہ کر رہا ہے۔ یہ آلودگی سموگ کا باعث بنتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے کہا کہ روائیتی بھٹے اب سیل ہونگے اور انہیں کسی صورت چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button