Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا اسلام آباد میں احتجاج

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام محکمہ بجلی کے ہزاروں کارکنوں نے ملازمین کو کام کے دن بدن زیادتی سے آئے دن المناک حادثات روکنے انہیں بجلی چور عناصر کے خلاف ڈیوٹی پر تحفظ فراہم کرنے،تمام غیر مستقل ملازمین کو مستقل کرنے،محکمہ میں اسٹاف کی شدید کمی کے باعث ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کرنے جیسے دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ملازمین نے قومی پرچم اور اپنے مطالبات کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے،اس احتجاج میں انجینئرنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی شامل تھے۔
شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری نہ کریں اور اسے نجی ارکان بورڈر آف ڈائریکٹرز کو کھربوں روپے مالیت کی کمپنیوں کا انہیں ایک روپے کی سرمایہ کاری کیے بغیر ان کا مالک نہ بنایا جائے۔اچھی کارکردگی کے مفاد میں ماضی کی طرح اسے واپڈا کے حوالے کیا جائے۔
ریلی سے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری کے نمائندگان عبدالطیف نظامانی،حاجی رمضان اچکزئی،حاجی اقبال خان،اسامہ طارق، نوشیرخان، چوہدری غلام رسول گجر، سجاد بلوچ، شکیل بلوچ نے خطاب کیا۔
میپکو کے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ماضی میں کراچی،راولپنڈی،ملتان الیکٹرک کمپنی اور پرائیویٹ تھرمل پاور ہاؤسز کی نجکاری کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا تھا۔حکومت ہوش کے ناخن لے۔
محکمہ بجلی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لیے پرائیویٹ تھرمل پاور ہاؤس کی مہنگی ترین بجلی پر انحصار کرنے کے بجائے ہائیڈل و گیس کے تھرمل بجلی گھروں کو وسعت دی جائے۔
ریجنل چیئرمین کے ہمراہ میپکو ریجن سے آئے ہوئے عہدیداران میں شاہد باری،چودھری خالد،رانا انور، چودھری محمود،احمد موحل،سہیل ستار،عابد علیم،رانا زاہد،شبیر گجر،الطاف مہار،عاطف زیدی،چودھری ذوالفقار،بصمد جوئیہ،راشد یامین،میاں افتخار،ثنا یاسین،فہیم گورمانی،شوکت شیدانی،شفیع سلیم، سلیمان بلوچ،حافظ ارشاد،شہزاد خان،چوہدری عمیر،چوہدری شاہد،نذیر گجر،چوہدری شفاقت،الیاس جٹ،شرافت ندیم،جعفر اقبال،رانا کامران،راؤ وکیل،راؤ شکیل،رانا نواز،مسعود علوی،رانا عمران،چوہدری اظہر کے علاوہ دیگر عہدیداران،کارکنان سینکڑوں کی تعداد میں انکے ہمراہ تھے۔
بعد ازاں یونین ہذا کے وفد سے میاں حماد اظہر وفاقی وزیر توانائی سے باہمی مذاکرات ہوئے،جس میں یونین کے مطالبہ پر یقین دلوایا کہ محکمہ بجلی کی مجوزہ نجکاری نہیں کی جا رہی،محکمہ بجلی کے ملازمین کا تحفظ کیا جائے گا،محکمہ بجلی میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے جو حادثات ہو رہے ہیں تمام کمپنیوں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کے احکامات جاری کیے تاکہ ملازمین کام پر حادثات کا شکار نہ ہوں۔
انہوں نے کمپنیوں کے انتظامی افسران کو یہ احکامات بھی دیے کہ ملازمین کے جائز مسائل انتظامیہ فوری حل کرے اور اچھی کارکردگی پر ملازمین کو انعامات بھی دیے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button