Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کا ایل ایس پر تشدد کے خلاف احتجاج

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے زیراہتمام ایل ایس پرویز پر ظالمانہ تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے کیخلاف گزشتہ روز نیو ملتان سب ڈویژن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کی قیادت زونل چیئرمین چوہدری خالد ،زونل وائس چیئرمین محمد بابر ملک نے کی ۔
انہوں نے اس موقع پر میپکو اتھارٹی اور چیف ایگزیکٹو میپکو سے مطالبہ کیا کہ تشدد کرنے والے عناصر کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرائی جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیاجائے۔
عملے کو پولیس فراہم کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں ،اس موقع پرچوہدری یونس، اکرام علوی، محمد بابر ملک، چوہدری راشد یامین، ملک تنویر، عاشق ڈوگر، رانا خضر، چوہدری محمد الیاس, حفیظ اللہ سعیدی، ملک مظہر، رانا مدثر اعجاز، محمد طارق، ساجد علوی، سجاد حیدر، اشفاق علوی، عشرت علوی، چوہدری سلیم، ساجد جمیل علوی، چوہدری علی گل، رانا پرویز و دیگر کارکن موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button