Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آندھی نے بجلی کے پول اڑکررکھ دئے،کروڑوں کا نقصان

میپکو ریجن میں منگل کی رات شدید آندھی سے میپکو تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

ملتان،بہاولپور،مظفرگڑھ اور ڈی جی خان سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں میں ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز اور 13سٹرکچر پولز زمین بوس ہوگئے جس سے میپکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کے لئے بدھ کی شب سے کام شروع کردیاگیا۔

ملتان شہر میں تیز آندھی سے ولایت آبادسب ڈویژن کے زیر انتظام علاقہ میں پی سی پول گرا۔ شکایت درج ہونے پر ایس ڈی او ولایت آبادسب ڈویژن مہر محمد یوسف جوتہ کی سربراہی میں ٹیم نے گرنے والے پول کی جگہ نیاپول نصب کرکے ایمرجنسی بنیادوں پر بجلی بحال کی۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن بہاولپور کے 11KVیونیورسٹی کیمپس فیڈر سے منسلک علاقہ میں گرنے والے ہائی ٹینشن پولز کو تبدیل کرکے بجلی بحال کی گئی۔

میپکو سرکل مظفرگڑھ کے زیرا نتظام 66کے وی کوٹ ادو -رنگ پور ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاور گر گئے۔ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے سے رنگ پور اور اس سے ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ بہت سے علاقوں کی بجلی متبادل ذرائع سے سحری سے قبل بحال کر دی گئی ۔

جبکہ تین متاثرہ11KVہیڈ محمد والا،رنگ پورسٹی اور ایشیاء فیڈز فیڈرز سے بجلی کی فراہمی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے بعد بحال کی گئی۔

دوسری جانب میپکو ڈی جی خان سرکل کے زیر انتظام میپکوگلشن آباد سب ڈویژن کے 11KVانڈس، بخارا، کوٹلہ مغلاں، انڈسٹریل اور خانپور فیڈرز سے منسلک علاقوں میں شدید آندھی کے باعث 11ہائی ٹینشن اور ایک لوٹینشن پول گرگیا جس سے بستی ظفرآباد، بستی جاراماہتم، بستی الہیٰ بخش، بستی توڑابازگیر، مستوئی والا، سلیم گجر برانچ، بستی جوئیہ، بابل والا، مغل والی، آدھی والا، بستی احمد بخش کھوسہ، حلیلہ والا، بستی سائفن اور بستی جتوئی والا کی بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔

ایکسین ڈی جی خان ڈویژن شیراز غفوراور ڈپٹی کمرشل منیجر عبدالغفاربرمانی کی سربراہی میں آپریشن، کنسٹرکشن اور ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژنوں کی ٹیموں نے علی الصبح متاثرہ علاقوں کی بجلی بحالی کے لئے کام شروع کردیا اور زیادہ تر علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی بحا ل کردی۔

جبکہ گرنے والے ہائی ٹینشن اور لوٹینشن پولز کی جگہ گزشتہ شام تک نئے پولز نصب کرکے مکمل طورپر متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button