Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

آن لائن پرانا فریج خریدنے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریائی جزیرے جیجو سے تعلق رکھنے والے شخص نے آن لائن پرانا فریج خریدا تو اس کے نیچے 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر ٹیپ سے چپکے ہوئے تھے۔
شہری نے پولیس اسٹیشن میں اپنی نوعیت کی پہلی درخواست جمع کرا دی اور بتایا کہ اس نے ایک آن لائن فریج خریدا تھا جس کی صفائی کرتے ہوئے اس کے نیچے ٹیپ سے چکپے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر ملے۔
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا، پولیس جاننے کی کوشش کر رہی ہے اس فریج کا پہلا مالک کون ہے اور اسے کس شخص نے خریدنے والے تک پہنچایا۔ اگر رقم کا اصل مالک نہیں ملتا تو یہ پیسے مذکورہ شہری کے ہی ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق اگر ان پیسوں کا اصل مالک نہیں ملتا تو جس شخص نے اس فریج کو خریدا ہے یہ تمام پیسہ اسی کا ہوجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button