Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آپؐ کی حیات طیبہ بہترین زندگی کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے:ایڈیشنل سیکرٹری

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے 12 ربیع الاول کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سرور کونین حضرت محمدؐ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا گیا، آپؐ کی حیات طیبہ بہترین زندگی کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے جس پر عمل کر کے ایک بہترین معاشرہ وجود میں آ سکتا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کہا کہ12 ربیع الاول کے دن ہمیں سیرت النبی پر عمل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔نبیؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ اتفاق،اتحاد، ایثار اور در گزر کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔
کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عشرہ رحمة اللعالمین منانےکا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے۔
میلاد النبی کے موقع پر منعقدہ تقریباب سے نئی نسل کو سیرت النبی بارے آگاہی ملے گی جس سے وہ پیارے نبیؐ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button