Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"اپنے آپ کو پہچانو” ایم این ایس یونیورسٹی میں ایک روزہ ورکشاپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی کے طلبہء اورفیکلٹی ممبران کی کپیسٹی بیلڈنگ کیلئے(ڈسکور یوور سلف اینڈ یوور بوس،( کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ ورکشاپ کے گیسٹ سپیکر حبیب الرحمن تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ کامیابی کیلئے اپنے اندر چھپی ہوئی خداد صلاحیتوں کی شناخت اور ان کو پروان چڑھانا کامیابی کا ضامن ہے۔ اس طرح کی ٹریننگ کروانے کا مقصد طلباء و طالبات کے کردار کے معیار کوبڑ ھاناہے۔ ہم زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو دوسرے تعلیمی اداروں سے منفرد دیکھنا چاہتے ہیں طلباء و طالبات اپنے معیار اور کردار سے زرعی یونیورسٹی کا نام روشن کرینگے۔
حبیب الرحمن نے بتایا کہ کس طرح کوالٹییز، سٹرنتھ کے زریعے اپنے آپ کو نکھا را جا سکتا ہے اور کس طرح ہم اپنے باس سے کام کے دوران بہتر تعلق اور رویہ اختیار کر سکتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پروائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے طلباء و طالبات میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر فرقان احمد، شعیب الرحمن سمیت دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button