Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اپنے لوگوں کو قربان نہیں ہونے دیں گے :وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم کسی کیلئےاستعمال نہیں ہوں ‏گے ، نائن الیون کےبعدپاکستان میں480 ڈرون حملے کیے گئے۔
پاکستان نے70 سے 80 ہزارجانوں کی ‏قربانیاں دیں، معیشت ہماری تباہ ہوئی،بقبائلی علاقےکےلوگوں نےنقل مکانی کی، اس کے باوجود ہم ‏پر الزامات لگائے گئے ۔
اب فیصلہ کیاہےہم نےکبھی اپنےلوگوں کواس طرح قربان نہیں ہونے دیں ‏گے۔
تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد کے جناح آڈیٹوریم میں ‏منعقدہ خصوصی تقریب سے وزیراعظم نے طویل خطاب کیا، جس میں حکومت کو درپیش چینلجز، ‏کارکردگی اور مستقبل کے روڈ میپ سے قوم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانیوں کی ایک سوچ ہےوہ اپنی آزادی کیلئے ‏لڑتے ہیں، سوویت یونین افغانستان پر قبضہ کرنےکی کوشش میں ناکام ہوا، افغان طالبان نےبھی ‏کہا زمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونےدیں گے ۔
40 سال سےافغانستان میں انتشار ہےش اب وقت ‏آگیا ہے دنیا امن لانے کیلئے افغانستان کی مددکرے، طالبان نےدوحہ مذاکرات میں جوباتیں کی تھیں ‏اس کا اعلان کر رہے ہیں، دوحہ مذاکرات میں جن باتوں پراتفاق ہوا تھا ان کاہی اعلان کیا جا رہا ہے، ‏طالبان امن کی بات کر رہےہیں دنیا ان کی مدد کرے۔
ہمارے3سال بڑے مشکل ‏گزرےش اس کی وجہ ملک کو دیوالیہ کر دیا گیا تھاش حکومت سنبھالی توہم ڈیفالٹ کررہےتھے، بیرونی ‏قرضوں کی ادائیگی تھی شروع میں سعودی عرب، چین اور یواےای نےبہماری مددبکی یہ ممالک ہماری ‏مدد نہ کرتے توبچیزیں مزیدمہنگی ہوتی۔
شروع میں ہمارے پاس پیسے ہی نہیں تھے، مجبوری میں آئی ‏ایم ایف گئے، آئی ایم ایف کےپاس گئےتو انہوں نےاپنی شرائط بھی عائدکردی۔
ہم مشکلات سےنکل ہی رہےتھےکہ کورونا اور اس سے پہلے پلواما واقعہ ہوا ‏، فوج نے پلواما واقعےکے بعد جو ردعمل دیا اس پر خوشی ہوتی ہے، 3سال میں دیکھا ایک مافیا ہے جو ‏پاک فوج پر تنقید کرتا رہتا ہے، ماضی میں نےبھی فوج پرتنقیدکی ہے، عدلیہ پربھی تنقید کی ہے ‏غلطیاں سب سےہوتی ہیں، میں نے تنقید غلطیوں پر کی ہے ایک مافیا ہے جو فوج ‏پر تنقید کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے حکومت ختم کردو۔
کورونا وباء کے دوران پاکستان کےاقدامات ‏کو دنیا سراہتی ہے، ہم غلط فیصلے کرتے تو لوگ پاکستان میں بھوکےمرجاتے، بھارت میں دیکھ لیں ‏کورونا لاک ڈاؤن میں لوگ بھوک سے مرے ز اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر اپوزیشن نےمجھ ‏پر بھرپور تنقید کی۔
لوزیراعظم نے کہا کہ ملکی تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا، ‏آج1.8 ارب ڈالر ہے۔ زرمبادلہ ذخائر 16.4ارب ڈالر تھے اور آج27ارب ڈالر ہوگئےہیں۔
مشکل وقت سے ‏گزرتے ہیں تومشکل فیصلےبھی کرنے پڑتے ہیں ، مجھےاندازہ ہےلوگ مشکل وقت سے گزرے ہیں، ‏ہماری قوم دلیر ہےز ہماری ٹیکس کلیکشن 3ہزار 800ارب تھی آج4ہزار700ارب ہے، ریمٹنس19.9 ارب ڈالر ‏تھیں آج 29.4ارب ڈالر ہو گئی ہیں، تعمیرات سیکٹرمیں سیمنٹ کی سیل میں42فیصداضافہ ہوا ریکارڈ ‏ٹریکٹر، ریکارڈ موٹرسائیکل فروخت کی گئیں، گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا، اس کامطلب لوگ ‏خوشحال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے10سال میں پنجاب اینٹی کرپشن نےڈھائی ارب ریکور کیے ہمارے 3سال ‏میں پنجاب اینٹی کرپشن نےاب تک 400 ارب ریکورکیا۔
نیب نے18سال میں اب تک 290 ارب ‏روپے ریکور کیے تھے ، جب کہ ہمارے 3سال میں نیب نے519 ارب روپے ریکور کیے ہیں۔
وزیراعظم نے بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنسی ‏جرائم بہت تیزی سےبڑھ رہے ہیں، مینارپاکستان واقعے انتہائی شرمناک ہے، موبائل فون کے مثبت ‏استعمال کو پروان چڑھانا ہے، ہمیں اپنے بچوں کی کردار سازی اور شخصیت کو بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button