Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے:وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سےحکومت کوکوئی تشویش ‏نہیں، اپوزیشن بےوقت کی راگنی الاپ رہی ہے۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودق ریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےبےموسمی جلسے کورونا ‏پھیلاؤ کا باعث بنیں گے، اپوزیشن وباکاپھیلاؤ کم ہونےپراپنےجلسوں کاشوق پورا کرے 3سال میں پی ڈی ایم کی ‏تمام تحریکیں ناکام ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلناچاہتی ہےتوشوق پورا کر لے ماضی کی طرح اب بھی ‏ناکامی ان کا مقدرہوگی، جولوگ عمران خان سےاستعفیٰ لینےنکلےتھے، وہ کہاں گئے ؟؟
پی ڈی ایم عملاًختم ہوچکی ‏ہےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفرجاری ہے ترقی کا سفراپوزیشن ‏کے شورشرابے سے رک نہیں سکتا ، اپوزیشن کےپاس ملکی ترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں اپوزیشن افراتفری اور انتشار کے ‏ایجنڈے پرعمل پیراہے اس کےبرعکس وزیراعظم کےپاس ملکی ترقی کا بھرپور ایجنڈا ہے آئندہ اقتداربھی تحریک ‏انصاف کا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن، احتساب پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں اس ضمن میں اندرونی ‏و بیرونی کسی قسم کادباؤقبول نہیں ، وزیراعظم لٹیروں کومعافی دیدیں تواپوزیشن کیلئےحکومت اچھی ہو جائے ‏گی۔
روایت بن چکی ہےکہ قومی خزانہ لوٹو، بیرون ملک جائیدادیں بناؤ اب ایسانہیں ہوگا کہ قومی خزانہ لوٹ ‏کربیرون ملک فرار ہو جاؤ، وزیراعظم واضح کہہ چکےہیں جس نےملک لوٹایا کوجواب دیناہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button