Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اپوزیشن کی مہنگائی کیخلاف تحریک، وزیراعظم کا پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تو وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اہم ایشوز پر پارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مرکزی و صوبائی قیادت سے تین الگ الگ اجلاس طلب کیے ہیں۔
تحریک انصاف پنجاب اور مرکزی قیادت کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا ، جس میں شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک، اسد عمر ،فواد چوہدری، شفقت محمود عامر کیانی، سیف اللہ نیازی ودیگر شریک ہوں گے۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت تینوں اجلاسوں میں شریک ہوگی، اجلاس میں پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کےلیے صلاح مشورے ہوں گے، جس کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کےلیے ٹھوس حکمت طے کی جائے گی، جب کہ وزیراعظم قومی ایشوز پر پارٹی قیادت کو نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے اور سیاسی و پارلیمانی امور پر مشاورت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button