Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن:یوٹی ایف کے مرکزی رہنماوں کے کا غذات مسترد ہوگئے

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن کےلئے کاغذات جمع کرانے کے بعد سیکروٹنی کا مراحلہ مکمل ہوگیا۔
جس کے بعد الیکشن کمیشن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹی ایف کے مرکزی رہنماوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئے گئے، جو کاغذات جمع ہوائے ان میں صدر کے لیے ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، ڈاکٹر عمران جاوید، ڈاکٹر عبدالستار ملک، ڈاکٹر حامد منظور، ڈاکٹر حسیب الرحمن، ڈاکٹر وحید قمر خان اور ڈاکٹر ساجد طفیل، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر آصف یسین اور ڈاکٹر بنیامین کے کاغزاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
نائب صدر کے لیے ڈاکٹر حامد منظور، ڈاکٹر فزا ظفر، ڈاکٹر صالحہ ذوالفقار، ڈاکٹر خار نوازش، ڈاکٹر عارف علی، ڈاکٹر بلال شاہ، ڈاکٹر عابد لطیف، ڈاکٹر آصف یسین، ڈاکٹر بنیامین اور ڈاکٹر اعجاز رندھاوا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
جنرل سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر جویریہ عباس، ڈاکٹر حامد منظور، ڈاکٹر خاور نوازش، ڈاکٹر راؤ عمران حبیب، ڈاکٹر عارف علی ، ڈاکٹر احسن بھٹی ، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر آصف یسین، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، ڈاکٹر احسان قادر بھابھا، ڈاکٹر عامر اسماعیل اور یاسر انور چودھری سمیت چودہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
جوائنٹ سیکرٹری کے لیے احمد نعیم شہزاد، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر شبیر حسین، انجینئر وقاص ہاشمی، ڈاکٹر رمضان شیخ، ڈاکٹر طاہر قریشی، ڈاکٹر محمد حنیف اور ڈاکٹر سعادت مجید اور ڈاکٹر جنید اقبال سمیت چودہ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر محمد رمضان، ڈاکٹر فزا ظفر، ڈاکٹر صالحہ ذوالفقار، ڈاکٹر نورین اختر، ڈاکٹر فیاض حسین، ڈاکٹر عثمان سلیم اور ڈاکٹر عامر اسماعیل کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
فنانس سیکرٹری پر یو ٹی ایف کے اہم امیدوار ڈاکٹر زبیر احمد کے کاغذاتِ نامزدگی اوررائٹنگ کی وجہ سے مسترد کر دیے گئے۔
اراکین مجلس عاملہ کے لیے 80 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جن میں سے یو ٹی ایف کے آٹھ اہم اراکین کے کاغذات غلط انداز میں پُر کیے جانے کی وجہ سے مسترد کر دیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی کے غیر جانبدار حلقوں کی طرف سے اِسے الیکشن سے پہلے ہی یو ٹی ایف کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف یو ٹی ایف کے رہنما ڈاکٹر آصف یاسین نے کہا ہے کہ ہمارے تصدیق کندہ نے قانون کے مطابق سات امیدواروں کے نام ہی لکھے ہیں لیکن اب الیکشن کمشن ہمیں 8افراد کی اطلاع دے رہا ہے ہم اس کے خلاف آج بدھ کو الیکشن کمشنر ڈاکٹر یعقوب کے پاس اپیل کریں گے، قانون کے مطابق جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے ، ٹیچر کیمونٹی کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button