Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں کے صرف 25 فیصد طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان لینے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنر سکولوں کے طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان تین شفٹوں میں ہوگا، نرسری، پریپ اور پہلی جماعت کا امتحان زبانی لیا جائے گا، دوسری جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلباء کا تحریری امتحان ہوگا، پیف 27 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کا کوالٹی ٹیسٹ لے گا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہر کلاس کے 25 فیصد طلباء کو منتخب کرے گا، پیف خود سے سکولوں میں طلباء کو امتحان کے لئےمنتخب کرے گا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں امتحانات کا انعقاد 20 جون سے 10 جولائی تک ہوگا، پیف نے پارٹنر سکولوں کے طلباء کیلئے امتحان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ مقرر کیا ہے۔
سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کا اردو، سائنس، انگریزی اور ریاضی کا امتحان لیا جائے گا،ساتویں جماعت تک انگریزی مضمون کے نمبرز رزلٹ کا حصہ نہیں ہوں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button