Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں طالبات کےلئے محفل میلاد کا انعقاد

حکومت پنجاب کی ہدایات پر عشرہ رحمت العالمین کی تقاریب کے سلسلے میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں طالبات کے لئے محفل میلاد مصطفی ﷺ‎ منعقد کی گئی جس کی صدارت پروفیسر مائدہ غفار نے کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ ربیع الاول ماہ سرکار دو عالم ﷺ‎ ھے۔ ہمیں اس ماہ مقدس کی برکات سے دامن بھرنے چاہیں۔ محفل میلاد میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شاندار نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔
انتظامی کمیٹی پروفیسر عامرحفیظ ملک پروفیسر مقصود رضوی اور پروفیسر فرح وسیم شامل تھے۔
علاوہ ازیں ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں تقریبات بسلسلہ عشرہ شان رحمت للعالمین کے سلسلے میں بروز جمعہ 8 ربیع الاول 15اکتوبر 2021 صبح 11 بجے سیرت النبی ﷺ‎ کانفرنس یونیورسٹی آڈیٹوریم میں منعقد ھو گی، جس کی صدارت وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button