Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور سنجینٹا میں ایم او یو سائن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور سنجینٹا پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے جبکہ سنجینٹا پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے کاروباری پائیداری اور سی پی ڈی ہیڈ توصیف الحق نے دستخط کئے۔
دونوں اداروں کا مقصد لرننگ سینٹر اور کیڑے مار دوا مزاحمتی لیب کو فیلڈ ریسرچ، وسائل کے اشتراک اور قیام سے طلباء وطالبات اور زرعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید (ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیج) اور اشرف انصاری (ٹیکنیکل سپورٹ منیجر، سنجینٹا پاکستان) نے دو اداروں کے درمیان نتیجہ خیز رابطے کی یقین دہانی کرائی۔

اس معاہدے سے زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبا ت کو سیکھنے اور فیلڈ میں کام کرنے کے مواقع بھی فراہم ہونگے۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ باہمی تعاون کے معائدے کا مقصد کسانوں و کاشتکاروں کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تا کہ زراعت سے منسلک لوگوں کو حقیقی معنوں میں فائدہ حاصل ہو سکے۔یادداشت تعلیمی اور صنعت کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے جو کہ پاکستان میں تحقیق اور کمرشلائزیشن کا مستقبل ہے۔
انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات جتنا عملی طور پر سیکھیں گے، اتنا ہی ان کے تجربے اور معلومات میں اضافہ ہو گا۔
ہماری یونیورسٹی کا بنیادی مقصد کسان اور طلبہء کی بہترین ٹریننگ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button