Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایگری انجنئیرنگ کے زیر اہتمام 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی) تمغہ امتیاز) نے کی۔
رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ اور طلبا ء اپنے آپ کو آؤٹ کم بیس ایجوکیشن سسٹم کے مطابق ڈھالیں تاکہ آنے والے وقت میں طلباء کی مہارت میں اضافہ ہوجو فیلڈ انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کر سکے۔
اس سلسلے میں آؤٹ کم بیس ایجوکیشن سسٹم کو متعارف کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش بروئے کار لائی جائے گی۔ طلباء کی فنی و تکنیکی مہارت کو بہتر بنا کر ہی اسا تذہ تعلیمی اداروں کو مضبوط اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مزید رئیس جامعہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے وقت میں نئے دور کے مطابق اپنے تعلیمی نظام میں تبدیلی لائی جائے گی۔ تمام اساتذہ اور ڈیپارٹمنٹ آؤٹ کم بیس سسٹم کے تحت ٹریننگ کریں گے۔ تاکہ نوجوان نسل کو نئے دور کے چیلینجز سے نمٹنے کے لئے آسانی ہو۔
گیسٹ اسپیکر صولت جیلانی نے اس موقع پر آؤٹ کم بیس سسٹم کے متعلق معلومات دیں۔ اس سسٹم میں موجود CLO) (کورس لرننگ مقصد (PLO) پروگرام لرننگ مقصد، اور PEO) (پروگرام ایجوکیشن مقصدکی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم سے پاس ہونے والے سٹوڈنٹ فیلڈ میں اور اعلی تعلیم میں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ واشنگٹن امریکہ کے مطابق اس سسٹم سے تعلیم حاصل کر نے والے سٹوڈنٹس 21 ممالک میں کہیں بھی بغیر کسی اضافی قابلیت کے روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سسٹم کے تحت اساتذہ اپنے سٹوڈنٹس کی مہارت کو بہتر بنا سکتے ہیں.
ایگری انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹرسرفراز ہاشم نے اس موقع پر بتایا کہ آنے والے وقت میں انٹرنیشنل کمیونٹی کے ساتھ چلنے کے لئے آؤٹ کم بیس سسٹم کو متعارف کروانا ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button